صلاحیت
تحریر: ڈاکٹر یحییٰ نوری
آپ کو اپنے اوپر کتنا غصّہ آئے گا؟
\”کرکٹ تو دیکھتے ہوں گے آپ شوق سے؟
اب ذرا غور کریں۔۔
میچ پھنسا ہوا ہے۔۔
آپ شدید ٹینشن میں ہیں۔۔
آپ کا پسندیدہ کھلاڑی میدان میں آتا ہے۔۔
آپ کو یقین ہے کہ وہ اگر ذمہ داری سے کھیلے تو میچ جتوانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔۔
وہ میدان میں داخل ہوتا ہے۔۔
آپ کوامید ہے کہ یہ ابھی دو تین چھکے لگائے گا اور بازی پلٹ جائے گی۔
آپ کی ٹیم میچ جیت جائے گی۔۔
وہ تین گیندیں مس کر دیتا ہے۔
اور چوتھی پر آوٹ ہو کر واپس آ جاتا ہے۔۔
آپ کو کیسا لگے گا؟
آپ کو بے حد غصّہ آئے گا۔۔
آپ کا دل چاہے گا کہ دنیا کو آگ لگا دیں۔۔
اپنا ٹی وی توڑ دیں۔۔
بہت سے لوگ تو ایسا کرتے بھی ہیں۔۔
سڑک پر نکل آتے ہیں۔۔
توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔۔
احتجاج کرتے ہیں۔۔
ٹیم کو برا بھلا کہتے ہیں.۔
کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟
اس لیے کہ انہیں علم ہوتا ہے کہ ان کی ٹیم میچ جیت سکتی تھی مگر اپنی حماقتوں کی وجہ سے ہار گئی۔۔
ہر وہ کھلاڑی جو میچ جتوا سکتا تھا ، اس نے اپنی صلاحیت کا استعمال ہی نہیں کیا۔۔
جب کوئی اپنی صلاحیتوں کا استعمال نہ کرے تو افسوس ہوتا ہے۔۔
غصّہ آتا ہے۔۔
اب آپ سوچیں۔۔
یہ غصہ آپ کو دوسروں پر آتا ہے۔۔
اپنے بارے میں سوچیں۔۔
آپ کے پاس کون کون سی صلاحیتیں ہیں۔۔
روز قیامت اللہ تعالی ٰ آپ سے آپ کی صلاحیتوں کے بارے میں سوال کرینگے۔
آپ کو ایک لسٹ دکھائیں گے کہ آپ کو کون کون سی صلاحیتیں عطا کی تھیں۔۔
جنہیں آپ نے استعمال نہیں کیا۔۔
تلاش ہی نہیں کیا!
ایسے ہی ضائع کر دیا۔۔۔
آپ کو اپنے اوپر کتنا غصہ آئے گا؟