
ہمارے ہاں بھیڑچال ہے۔ دوسروں کو دیکھا دیکھی ہم اپنی تعلیم، کریر حتیٰ کہ اپنے لائف اسٹائل تک کا انتخاب کرتے ہیں۔ ہمارے نوجوان اور خاص کر پروفیشنلز اس وجہ سے سب سے زیادہ پریشان ہیں کہ وہ خودشناسی (سیلف ڈسکوری) کے عمل سے واقف تک نہیں ہیں۔ جو لوگ خود کو تلاش نہیں کرتے، وہ دوسروں کے انتخاب کو اپنا انتخاب بناتے ہیں۔ یہیں میں زندگی میں بگاڑ اور ناخوشی کا آغاز ہوتا ہے۔
خودشناسی ہر انسان کی سب سے پہلی جذباتی، روحانی، شخصی ضرورت ہے۔ اس لیے ہزاروں سال سے انسان مختلف طریقوں سے اس پر کام کرتا رہا ہے تاکہ وہ خود کو پہچان سکے۔
میں تقریباً بیس برس سے کوچنگ کررہا ہوں اور پنے تجربے کی روشنی میں عرض کررہا ہوں کہ اس وقت جدید ٹکنالوجیکل کلچر کی وجہ سے اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز، سبھی کو خودشناسی کی شدید ضرورت ہے۔
اس لیے میں نے ایک مختصر کوچنگ The REAL YOU ڈیزائن کی ہے جس کا ہدف صرف اور صرف خودشناسی ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے:
کوچنگ برائے خودشناسی (The Journey of Self-Discovery)
انفرادی (1on1)
کل سیشن۔ 5
فی سیشن پینتالیس منٹ تک
آغاز کسی بھی دن کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔
مزید معلومات اور بروشر کیلئے کامیابی سولیوشنز سے دفتری اوقات میں رابطہ کیجیے 03112427766