محبت یا پسندبمقابلہ آپ کا مقصد حیات

محبت (Love) اور پسند (Like) ہم معنی الفاظ سمجھے جاتے ہیں، لیکن ان دونوں میں عملی اور جذباتی اعتبار سے بہت فرق ہے۔
ایک شے سے آپ کو محبت ہوسکتی ہے لیکن ضروری نہیں کہ اس کا تعلق آپ کی پسند سے ہو۔ ایک شے پسند ہوسکتی ہے مگر وہ آپ کی محبت نہ ہو۔ ہمارے زندگی کے بہت سے مسائل اسی لیے پیدا ہوتے ہیں کہ ہم پسند اور محبت کے درمیان فرق نہیں کرپاتے۔ ہم ان دونوں جذبات کو ایک ہی پیمانے پر تولتے ہیں۔
مثال کے طور پر، آپ کو اپنی اولاد سے محبت ہوتی ہے، لیکن اس کی بعض عادتیں آپ کو پسند نہیں ہوتیں۔ آپ اپنی اولاد یا شاگرد کو اس کی غلط حرکت پر ڈانٹتے یا پیٹتے ہیں، کیونکہ اس کی یہ غلط حرکت آپ کیلئے ناپسندیدہ ہے۔ لیکن، اسے ڈانٹنے یا پیٹنے کے باوجود آپ اس سے محبت کرتے ہیں۔
پسند یا ناپسند ایک عارضی احساس ہے، تو محبت ایک طویل مدتی جذبہ ہے۔
پسند یا ناپسند ایک سطحی رویہ ہے، تو محبت گہرائ رکھتی ہے۔
یہی نکتہ اکثر وہ نوجوان بھول جاتے ہیں جو work what you love کے نعرے کے چنگل میں پھنس کر من چاہا کام شروع کرتے ہیں، مگر یہ نہیں جانتے اور سمجھتے کہ ’’محبوب کام‘‘ کرتے ہوئے بہت سے کام ایسے بھی کرنا پڑتے ہیں جو آپ کی پسند کے نہیں ہوتے۔ منزل محبوب ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ راستے میں ناپسندیدہ نشیب و فراز نہیں آئیں گے۔ محبت اور پسند کے اس باریک فرق کو ہر کام اور ہر جگہ سامنے رکھیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *