آپ کا بچہ بار بار بیمار کیوں ہوتا ہے؟

تحریر: جاوید اختر آرائیں

تقریباً ہر چھوٹے بچے کی ماں یہی شکایت کرتی ہے کہ بچوں کو جلد جلد نزلہ، کھانسی، زکام کبھی بخار ہو جاتا ہے، کبھی گلا خراب، کبھی کوئی اور بیماری۔ کچھ سمجھ نہیں آتا کہ آخر اس کے جسم کے ساتھ ہو کیا رہا ہے۔

ہو سکتا ہے آپ کے بچے میں  جست (Zinc) کی کمی ہو گئی ہو۔ جست ایک ایسا معدنی محافظ ہے جو بچوں کے جسم میں بیماریوں سے لڑنے والے سپاہیوں کو طاقت دیتا ہے۔ جب یہ کم ہو جائے تو بچے کا جسم ذرا سی جراثیم کی یلغار کے سامنے ہتھیار ڈال دیتا ہے۔

سب سے اچھی بات یہ ہے کہ زنک ہمیں مہنگی دوائوں سے نہیں بلکہ عام غذاؤں سے مل سکتا ہے۔ جیسے

دیسی مرغی کا انڈا،

ماش کی دال،

چنے،

مونگ پھلی،

تِل،

کدو کے بیج،

گائے کا جگر،

چھوٹی مچھلی،

گائے یا بکرے کا گوشت اور دیسی گندم کی روٹی۔  

یہ سب غذائیں نہ صرف سستی ہیں بلکہ آسانی سے ہیں۔

اگر آپ کا ڈاکٹر اجازت دے تو پہلے بچے کا ایک سادہ سا ٹیسٹ کرا لیں، تاکہ پتا چلے واقعی زنک کی کمی ہے یا نہیں۔ اگر کمی ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے سپلیمنٹ بھی دیا جا سکتا ہے، مگر یاد رکھیں کہ یہ قدرتی غذائیں روزانہ دینا سب سے محفوظ اور پائیدار حل ہے۔

اگر آپ کے بچے میں یہ علامات ہیں زخم دیر سے بھرنا، بار بار نزلہ زکام ہونا، بال جھڑنا، کھانے کا ذائقہ یا خوشبو صحیح محسوس نہ ہونا، قد اور وزن کا بڑھنا رک جانا، یا بار بار جلد پر دانے نکل آنا  تو پھر وقت ضائع نہ کریں اور آج ہی سے یہ دس غذائیں روزانہ کھلانا شروع کریں۔

ان شاء اللہ درج بالا غذائیں آپ کے بچے کو دوبارہ مضبوط، صحت مند اور بیماریوں سے لڑنے والا بنا دیں گی۔