جاوید اختر آرائیں

جناب جاوید اختر آرائیں صاحب فطرت کے دل دادہ اور متبادل معالجات کے داعی ہیں۔ ان کی زندگی فطرت اور فطرت سے بنی چیزوں سے عبارت ہے۔ متبادل معالجات کے کئی طریقوں کو زمانے سے استعمال کرتے چلے آئے ہیں اور اسے علاج معالجے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

آپ کی تحریریں اس حوالے سے غیرمعمولی طور پر منفرد ہیں کہ وہ اپنے دل فریب اندازِ بیان کے ذریعے لوگوں کو دوبارہ فطرت اور فطرتی معالجات کی طرف رجوع کرارہے ہیں، خاص کر دیسی معالجات جن کے نام بھی اب سننے کو نہیں ملتے، وہ کھوج کھوج کر اپنی تحریروں کے ذریعے اردو داں قارئین کے سامنے لارہے ہیں۔