محمد خالد صدیقی

محمد خالد صدیقی ایک غیر ملکی ایئرلائن میں فنانس کے شعبہ سے منسلک رھے۔  کم و بیش پچیس سالہ ملازمت اور پھر ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے مطالعے کے شوق کو لکھنے کے سفر میں بدل دیا۔ وہ بچپن سے ہی کتابوں اور اخبارات کا گہرا مطالعہ کرتے آئے ہیں، جس کا اظہار انھوں نے 2022 میں پاکستان آبزرور میں شائع ہونے والے اپنے پہلے مضمون کے ذریعے کیا۔ ان کی تحریریں نوجوانوں اور سماجی مسائل کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی اور خود ترقی کے موضوعات پر مرکوز ہیں۔ وہ مسلسل سیکھتے رہتے ہیں۔ کامیابی ڈائجسٹ کے مدیراعلا جناب سید عرفان احمد صاحب سے ترجمہ نگاری کی تربیت بھی لی ہے۔  اس سے قبل ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تعلیم بھی حاصل کی ۔ اپنی شخصی نمو کا بھی خیال رکھتے ھیں، اور کوشش کرتے ھیں کہ وقت کے ساتھ چلا جائے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *