وارن بفیٹ کو آپ جانتے ہی ہو ں گے۔ وارن بفیٹ دنیا امریکی بزنس مین ہے اور اسے دنیا کا سب سے کامیاب انوسٹر مانا جاتا ہے۔ اس وقت اس کی عمر میں 93 برس ہے۔ یہ وہ عمر ہوتی ہےکہ جب آپ کو اپنے سامنے آپ کی موت دکھائ دیتی ہے اور دنیا کا بہترین تجربات و مشاہدات آپ کے ذہن و قلب میں ہوتے ہیں۔ اس لیے وارن بفیٹ جو کچھ بیان کرتا ہے، اسے ایک بڑی دانش کے طور پر دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے تاکہ اس نے اتنا عرصہ گزار کر زندگی سے جو کچھ سیکھا ہے، عقل مندی یہ ہے کہ اس کی دانش سے سبق لیتے ہوئے ہم ابتدائ عمر سے اسے اختیار کرلیں۔ اس طرح ہم اپنی زندگی کو بہت سی ٹھوکروں، نقصانوں اور غموں سے بچاسکتے ہیں۔
وارن بفیٹ کی سوانح حیات The Snowball: Warren Buffett and the Business of Life میں اس کتاب کی مصنفہ ایلس شروئڈر نے ایک ایسے وقت کے بارے میں لکھا ہے جب بفیٹ نے جارجیا یونیورسٹی میں ایک لیکچر کے دوران طلبہ نے ان سے کامیابی کی تعریف کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے جواب دیا:
’’جب آپ اپنی زندگی کے اختتام کے قریب ہوتے ہیں تو آپ کی کامیابی کا واحد پیمانہ اُن لوگوں کی تعداد ہوتی ہے جن سے آپ محبت کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
وارن بفیٹ نے مزید کہا:
’’ میں ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جن کے پاس بہت پیسہ ہے، انہیں تعریفی عشائیوں میں بلایا جاتا ہے، اور ان کے نام پر اسپتالوں اور سڑکوں کے نام رکھے جاتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں کوئی بھی اُن سے محبت نہیں کرتا ہے۔
’’اگر آپ زندگی میں میری عمر تک پہنچ جاتے ہیں اور کوئی بھی آپ کے بارے میں اچھا نہیں سوچتا تو مجھے پروا نہیں کہ آپ کا بینک اکاؤنٹ کتنا بڑا ہے۔ آپ کی زندگی برباد ہوگئ،‘‘.\”
زندگی میں کامیابی کا حتمی پیمانہ آپ کی دولت یا ظاہری کامیابیاں نہیں… اصل یہ کہ آپ سے کتنی محبت کی جاتی ہے۔